Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وطن واپسی کیلئے سیکیورٹی دی جائے،مشرف کی درخواست

  اسلام آباد.. اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ معطل کرنے کا حکم دیاہے۔ عدالت نے تحریری حکم جاری کردیا۔ فیصلے میں کہا گیاکہ پرویز مشرف سیکیورٹی کے لئے وزارت داخلہ کو درخواست دیں، بصورت دیگر حکومت پرویز مشرف کا پاسپورٹ منسوخ کرکے انہیں انٹرپول کے ذریعے پاکستان لانے کے اقدامات اٹھائے۔ جائداد کی ضبطگی کے حوالے سے آئندہ سماعت پر رپورٹ بھی جمع کرائی جائے۔خصوصی عدالت نے وزارت داخلہ سے کہا کہ سابق صدر کو وطن واپس لانے کےلئے تحویل ملزمان کے معاہدے کو بروئے کار لایا جائے۔دریں اثناء پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ نے کہا ہے کہ پرویز مشرف وطن واپس آکر عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں۔ فول پروف سیکیورٹی کے لئے وزارت داخلہ کو درخواست دیدی۔ درخواست میں کہا گیا کہ سابق صدر کو سنگین سیکیورٹی خطرات ہیں ۔ وزارت داخلہ نے سابق صدر کی وطن واپسی کے حوالے سے درخواست ملنے کی تصدیق کی ہے۔
مزید پڑھیں:مشرف کی گرفتاری اور جائداد کی ضبطگی کا حکم

شیئر: