Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمہوریت ڈی ریل ہو سکتی ہے‘ سعد رفیق

لاہور...وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عدالتوں کو سیاست میں گھسیٹنے کی عمرانی سوچ خطرناک اور شرمناک ہے۔ ٹوئٹر پر بیان میں انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اہم ترین قومی ادارہ ہے۔ عمران خان نے بار بار پارلیمنٹ پر چڑھائی کی۔عمران خان اور ہمنوا قومی اداروں کو لڑانے کی سازش میں ملوث ہیں ۔پی ٹی آئی فاشٹ سوچ کی حامل ہے۔انکی شیطانی سوچ کو شکست ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران اور زرداری میں جھوٹ بولنے کا مقابلہ ہے ۔ سعد رفیق نے کہا کہ عمران اور زرداری سازشوں سے باز نہ آئے تو جمہوریت ڈی ریل ہو سکتی ہے۔بعد میں گلے لگ کر رونے سے بہتر ہے ابھی عقل سے کام لیا جائے۔
مزید پڑھیں:اداروں سے نہ لڑیں ،اسی میں بھلائی ہے ،چوہدری نثار

شیئر: