Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی نژاد امریکی گلوکاہ ریحانہ روز امریکہ روانہ

پاکستانی نژاد امریکی گلوکارہ ریحانہ روز اپنی غزلوں پر مشتمل البم”روز“ کی کامیابی کے بعد امریکہ روانہ ہوگئیں۔ریحانہ روز نے ایک گفتگو کے دوران بتایاکہ وہ پاکستانی میڈیا اور عوام کی بہت مشکور ہیں جنہوں نے ان کی البم”روز“ کو اتنی زیادہ پذیرائی بخشی۔ وہ اپنے میوزک ڈائریکٹر سہراب علی خان اور ڈائریکٹر محمد سجاد پرویزکی بھی بیحد مشکور ہیں کہ ان کی کاوشوں کی بدولت البم کو کامیابی ملی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ان کی منزل غزل گائیکی ہے جسے وہ امریکہ میں بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنی تخلیقات کی پذیرائی اور رونمائی کے لئے وہ پاکستان آتی رہیں گی ۔ریحانہ روز نے کہاکہ ان کی کامیابی میں شعراءکابھی بہت زیادہ ہاتھ ہے جن کا کلام انہوں نے پیش کیا ان میںشاعر فیاض وردگ، مونا شہاب ، فرزانہ صفدر اور منظرنقوی شامل ہیں۔
 

شیئر: