Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرق وسطیٰ میں سب کیلئے امن چاہتے ہیں، شہزادہ محمد بن سلمان

 ریاض..... سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب فلسطینیوں کے مفادات کی حمایت پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔سی بی ایس ٹی وی کوانٹرویو میں ولی عہد نے کہا کہ سعودی عرب اور امر یکہ کے تاریخی تعلقات 80 سال پر محیط ہیں۔ سعودی عرب مشرق وسطیٰ میں امر یکہ کا پرانا حلیف ہے۔ ولی عہد نے کہا کہ سعودی عرب ملک مشرق وسطیٰ میں امن کا عمل آگے بڑھانے کے لئے ہرممکن کوششیں جاری رکھے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جارڈ کوشنر کی زیرنگرانی امن مساعی کو سعودی عرب کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔ سعودی عرب تمام فریقین کے لئے امن کی بات کرتا ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ فطری طورپر امن کی بات کرتا ہوں۔ ہمیں کشیدگی پیدا کرنے کی بات نہیں کرنا چاہیے۔ فلسطینیوں کے حقوق اور مفادات پر توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ سب کے مفاد کی بات کرتا ہوں۔ ولی عہد نے یمن میں جاری جنگ، ایران کے ساتھ کشیدگی اور دیگر اہم امور پربھی تبادلہ خیال کیا۔ تفصیلی انٹرویو اتوار18 مارچ کو نشر کیاجائے گا۔

شیئر: