Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں تبدیلی کی ضرورت ہے،عمران خان

  کراچی.. تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ بلاول اپنے والد آصف زرداری سے پوچھیں کہ وہ بغیر محنت ارب پتی کیسے بن گئے؟۔ کراچی پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو اور  پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کی بنائی گئی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں پینے کے پانی میں سیوریج کا پانی ملا ہوا ہے۔عمران خان نے کہا کہ بے بی بلاول سے پوچھنا چاہتا ہوں 10 سال کراچی میں آپ کی حکومت رہی، آپ کراچی والوں کو پانی بھی نہیں دے سکے۔ کراچی اور اندرون سندھ میں کوئی ایک چیز بتائیں جو آپ نے ٹھیک کی ہو۔ یہ بتائیں 10سال میں پیپلز پارٹی نے کون سی بنیادی ضروریات پوری کیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ پچھلے 30 برس سے جو کمبی نیشن چلا آرہا ہے۔ اسے تبدیل کئے جانے کی ضرورت ہے۔ کراچی کے مسائل حل کرنے کے لئے بلدیاتی نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی نظام ایک ماڈل ہے۔ کراچی میں میئر کا انتخاب براہ راست کیا جائے جو اپنے ساتھ ماہرین کی ٹیم ساتھ لائے جب تک یہ سسٹم نہیں آئے گا مسائل حل نہیں ہوسکتے۔ انہو ں نے کہا کہ کراچی کے مسائل حل کرنے کے لئے منصوبہ پیش کرینگے۔ ایک بڑا مسئلہ پولیس کا بھی ہے جو ڈلیور نہیں کرسکی۔پولیس کو انتقامی کارروائیوں اور مخالفین کے خلا ف استعمال کیا جا تا ہے۔ یہ لوگ پولیس کو ٹھیک ہونے ہی نہیں دیتے۔انہوں نے کہا کہ کراچی اور سندھ میں مسلسل دورے کروں گا اور تبدیلی کی راہ ہموار کی جائے گی۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور نواز شریف ملک کے خراب حالات کے ذمہ دار ہیں۔ دونوں کی پارٹنر شپ میں تاریخی قرضے لئے گئے ۔ دونوں گھرانے امیر ہوتے گئے۔ قوم غریب ہوتے گئے۔ 2018 کے انتخابات میں زرداری اور نواز شریف کی وکٹیں اکھٹی گریں گی۔ انہوں نے کہاکہ سینیٹ الیکشن میں پاکستان کی بہت بڑی جیت ہوئی ہے۔ بلوچستان کا چیئرمین سینیٹ بنا ۔ اس سے وہاں کے لوگوں کو کم از کم یہ پیغام گیا کہ وہ بھی قومی دھارے میں آ گئے۔ ن لیگ کا چیئرمین سینیٹ نہیں بن سکا ۔ہمیں خطرہ تھا کہ شریف خاندان کی چوری بچانے کے لئے قانون سازی نہ کرلی جائے۔
مزید پڑھیں:تحریک انصافف ملک گیر انتخابی مہم شروع کرے گی

شیئر: