Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آنکھوں کی حفاظت کیسے کریں

  آنکھیں قدرت کا ایک بیش بہا تحفہ ہیں جنکا نعم البدل ممکن نہیں  . ہم میں سے بہت سے افراد ایسے ہیں جو اپنی آنکھوں کی صحت کا خیال نہیں رکھتے اس کے نتیجے میں بڑھتی عمر کے ساتھ آنکھوں کے مسائل سر اٹھانا شروع کر دیتے ہیں ۔ موجودہ دور کی آلودگی میں اضافہ ، جدید طرز زندگی ، ٹیلی ویژن ، موبائل فون اور کمپیوٹر پر پڑھنے کی عادت ، سورج کی شعائیں اور گرد آلود فضا کے علاوہ اور بہت سی چیزیں مل کر آنکھوں  کے مسائل پیدا کرتی   ہیں  ۔ 
سبز پتوں والی سبزیاں ،  دودھ اور مناسب غذا جن  میں وٹامن اور ضروری اجزا شامل ہوں  ، کے استعمال سے آپ آنکھوں کے مسائل سے بچ سکتے ہیں ۔ وٹامن اے آنکھوں کی صحت اور نظر کےلئے بہترین سمجھا جاتا ہے . لہذا ایسی  سبزیوں کا استعمال کریں جن میں وٹامن اے پایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ کاربوہائیڈریٹ ،  کیلشیم اور پروٹین بھی آنکھوں کی صحت کے لئے اہم ہیں ۔ اپنی آنکھوں کو گردوغبار اور آلودگی سے بچائیں .  ہر طرح کے کیمیائی اجزا کو آنکھوں سے دور رکھیں  . چھوٹے بچوں کو نوکیلی چیزوں سے ہرگز نہ کھیلنے دیں .   ایک تھکن زردہ دن باہر گزارنے کے بعد آنکھوں کو تازہ اور ٹھنڈے پانی سے دھوئیں  تاکہ  گردوغبار صاف ہوجائے .  اس سلسلے میں  عرق گلاب کا استعمال آنکھوں کی حفاظت کیلئے بہترین ہے ۔ آنکھوں کاباقاعدگی سے معائنہ کروائیں .  کتب کو اپنی آنکھوں سے مناسب فاصلے پر رکھ کر پڑھیں .  لیٹ کر پڑھنا بھی  آنکھوں کو  شدید نقصان  پہنچانے کا باعث بنتا ہے ۔ ٹی وی کو کم ازکم آنکھوں سے  تین میٹر کے فاصلے پر رکھیں .  کمپیوٹر پر کام کرتے ہوئے آنکھیں مسلسل سکرین پر مرکوز رکھنے کے بجائے ہر تھوڑی دیر بعد چند لمحوں کا توقف کریں .  اس کے ساتھ ساتھ آنکھوں کی  ورزش بھی جاری رکھیں اسطرح  آپ کے سر اور آنکھوں میں سکون محسوس ہوگا . 
یہ بھی پڑھیں:مثبت طرز فکر ذہنی دباؤ سے بچنے میں مددگار

شیئر: