Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

القوبعیہ شاہراہ پر بس اور ٹرالر میں تصادم ، 2 جاں بحق، 26 زخمی

مکہ مکرمہ .... ٹرالر اور بس میں ہولناک تصادم سے ڈرائیور اور اسکا معاون جاں بحق جبکہ 26 مسافر زخمی ہو گئے ۔ حادثہ القوبعیہ شاہراہ پر جموم کے قریب پیش آیا ۔ مکہ مکرمہ ریجن کے شہری دفاع کے ترجمان میجر نایف الشریف نے بتایا کہ حادثہ منگل کی صبح 9 بجے پیش آیا ۔ اطلاع ملتے ہی محکمہ کے امدادی یونٹس فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئے ۔ القوبعیہ شاہراہ پر جموم کی سمت جاتے ہوئے بس ٹرالر سے ٹکرا گئی ۔ بس میں 50 کے قریب مسافر سوار تھے ۔ تصاد م اس قدر شدید تھا کہ بس کا ڈرائیور اور اسکا معاون جائے حادثہ پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔ دیگر مسافروں میں 26 افراد زخمی ہوئے جن میں اکثر ایشیائی تھے ۔زخمیوں کو ہلال الاحمر کی ایمبولینسوں کے ذریعے فوری طور پر اسپتالوں میں پہنچا دیا جہاں انکا علاج جاری ہے ۔ دوسری جانب ہلال الاحمر کے ریجنل ترجمان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو النور جنرل اسپتال ، شاہ عبدالعزیز اور شاہ فیصل اسپتال کے علاوہ حراءکے جنرل اسپتال میں پہنچایا گیا ۔ جاں بحق ہونے والے بس کے ڈرائیور اور اسکے معاون کی نعشوں کو سرد خانے میں رکھوا دیا گیا ۔ حادثے کا سبب معلوم نہیں ہو سکا ۔

شیئر: