Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان نے کرکٹ ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کر لیا

ہرارے: کرکٹ ورلڈکپ2019ءکے لئے ویسٹ انڈیز کے بعد افغانستان نے بھی کوالیفائی کر لیا۔ زمبابوے کی ٹیم 39 سال بعد کرکٹ ورلڈ کپ میں نمائندگی سے محروم ہو گئی۔ سپر سکس مرحلے میں آئرش کھلاڑیوں کو افغانستان کے ہاتھوں5 وکٹوں سے شکست کامزا چھکناپڑا ۔ زمبابوے کے شہر ہراراے میں کھیلے گئے ورلڈکپ2019ءکے کوالیفائر کے33ویں میچ میںاوپنر اسٹرلنگ نے نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 55رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان پورٹرفیلڈ 20رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔نیال برائن نے 36اور کیون برائن نے 41رنز بناکر آئرش ٹیم کا اسکور مقررہ 50اوورز میں 7وکٹوں پر 209رنز بنا دیا۔19سالہ راشد خان نے 3وکٹیں حاصل کیں۔راشد خان وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے کیلئے ایک وکٹ کی دوری پر ہیں۔ افغان ٹیم نے آخری اوورمیں210 رنز کا ہدف 5وکٹوں پر حاصل کر لیا۔ اوپنر محمد شہزاد 54 رنز کے ساتھ نمایاں رہے اور مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا۔ غلام نبی نے45 رنز بنائے۔ کپتان اصغر ستانکزئی39رنز بنا کرناٹ آوٹ رہے ۔ اس شاندار فتح کی بدولت ورلڈ کپ کوالیفائنگ ایونٹ میں اگر مگر کی صورتحال ختم ہو گئی۔ ویسٹ انڈیز کے بعد افغانستان نے بھی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ زمبابوے کی ٹیم اپنے ہی گھر میں کرکٹ کے سپر میگا ایونٹ کیلئے کوالیفائی نہ کرسکی ِ اوراسے 39سال بعد ورلڈ کپ کی نمائندگی سے محروم ہونا پڑا۔

شیئر: