Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی کاروبار کیلئے شگاگو سے بہتر قرار

 
اسلام آباد.... 2020 تک پاکستان کاروباری آسانیاں فراہم کرنے والے 50 بہترین ممالک میں شامل ہو جائے گا ۔پاکستان کا نمبر 147 واں ہے۔ امن اومان کی صورتحال میں بہتری سے پاکستان میں کاروباری آسانیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔کاروباری آسانیوں کے حوالے سے عالمی سروے نتائج کے مطابق پاکستان کا تجارتی مرکز کراچی، شکاگو کے مقابلہ میں کاروبار کیلئے بہترین شہر قرار پایا ہے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ سے امن اومان کی صورتحال بہتر ہونے سے پاکستان کاروباری آسانیوں کے حوالے سے آئندہ 2 سال کے دوران دنیا کے پہلے 50 بہترین ممالک میں شامل ہو سکتا ہے۔ دریں اثناء فروری 2018ئکے دوران گندم کی برآمدات 12.5 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں۔اس دوران 65 ہزار 649 ٹن گندم برآمد کی گئی ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق ستمبر 2017ءکے بعد گندم برآمد نہیں کی جا سکی تھی تا ہم عالمی مارکیٹ میں گندم کی قیمتوں میں اضافہ اور برآمد کنندگان کو دی جانے والی مراعات سے برآمدات میں اضافہ ہوا ۔ 65 ہزار 822 ٹن گندم کی برآمد سے 12.6 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا ۔
 

شیئر: