Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بجلی کے مسئلہ پر یوپی اسمبلی میں اپوزیشن کی زبردست ہنگامہ آرائی

    لکھنؤ- - - -پیر کو یوپی اسمبلی میں اپوزیشن نے اس وقت ہنگامہ کردیا جب وزیرتوانائی شری کانت شرما اپنی وزارت سے متعلق ایک رپورٹ پیش کررہے تھے ۔اسی وقت سماج وادی پارٹی اور بی ایس پی کے ممبران کھڑے ہوگئے ۔اسکے بعد کانگریس نے بھی ان کا ساتھ دیا ۔ وزیر سے سوال کیا گیا کہ بجلی محکمہ کو حکومت آخر کہاں لے جارہی ہے۔ ریاست کے 5بڑے شہروں میں بجلی نظام کو پرائیویٹ ہاتھوں میں دے کر ملک کے کچھ سرمایہ دار گھرانوں کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے جس کی بنا پر محکمہ بجلی کے ملازمین میں سخت بے چینی ہے اور وہ عرصہ سے اسکے خلاف احتجاج کررہے ہیں اور اسی سلسلے میں انھوں نے ایک دن اسمبلی ہاؤس کے گھیراؤ کی دھمکی بھی دی ہے۔ اسکے جواب میں وزیر نے کہا کہ کچھ شہروں میں بجلی کے بلوں کی وصولی میٹر ریڈنگ پرائیویٹ ہاتھوں میں دینے کا منصوبہ ہے لیکن بجلی کی سپلائی اور کنکشن و تقسیم کا نظام حکومت اپنے ہاتھوں میں ہی رکھے گی ۔ واضح ہو کہ بجلی ملازمین کا کہنا ہے کہ حکومت تقسیم کا نظام بھی پرائیویٹ ہاتھوں میں دینے جارہی ہے اسی لیے ان کی انجمن نے گزشتہ روزشب میں اہم شخصیات والے سرکاری گیسٹ ہاؤس اور کئی سرکاری عمارتوں کی بجلی کاٹ دی تھی کیونکہ ان پر کروڑوں روپے کا بقایا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -مکیش امبانی کے بیٹے آکاش کی شادی دسمبر میں

شیئر: