Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بال ٹیمپرنگ ٹیسٹ: آسٹریلیا کو 322 رنز کی شکست

کیپ ٹاون: بال ٹیمپرنگ کے باعث توجہ کا مرکز بننے والے کیپ ٹاون ٹیسٹ میں مہمان آسٹریلیا کو 322 رنز کی شکست کا سامناکرنا پڑگیا۔ آسٹریلوی میڈیا نے بھی ا سمتھ الیون کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اسے شرمناک قرار دیا ہے۔ پابندی اور جرمانے کی سزا پانے والے آسٹریلوی کپتان ا سٹیون اسمتھ آئی پی ایل کی ٹیم راجستھان رائلزکی قیادت سے بھی دستبردار ہو گئے۔جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کے دوران بال ٹیمپرنگ معاملے نے کپتان اسٹیون اسمتھ اور نائب ڈیوڈ وارنر کو عہدوں سے فارغ کرا دیا تھا، دوران میچ ٹِم پین کو قیادت دی گئی تھی۔آسٹریلوی ٹیم شرمندگی کے باعث بھی دباو کا شکار رہی اورجنوبی افریقہ کی جانب سے 430 رنز کا ہدف ملنے پر 107 رنز پرہی آوٹ ہو گئی۔ 322 رنز کی واضح فتح کے بعد میزبان جنوبی افریقہ نے 4 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔اس میچ میں اوپنر کیمرون بینکرافٹ کا جرم کپتان کے گلے پڑا جس پر انہیں ایک میچ کی پابندی اور میچ فیس جرمانے کی سزا ملی ۔ جبکہ آسٹریلوی وزیرِ اعظم سمیت لیجنڈری کپتان مائیکل کلارک اور آئن چیپل نے تو بے رحم تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے۔ اب سابق کوچ جان بکانن نے کپتان اور ٹیم ہی نہیں بلکہ کوچ ڈیرن لیہمن کو بھی اڑا کر رکھ دیا، سوالیہ انداز میں کہا کہ کوچ اس بال ٹیمپرنگ پلان سے کیسے بے خبر رہ سکتے ہیں؟

شیئر: