Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرعون ”طوطن خامون“ جنگجو بچہ تھا، تیروں نے راز کھولدیا

قاہرہ .... عہد فراعین میں بے شمار اور مختلف اقسام کے افراد فرعون بنے اور بادشاہت کرتے رہے۔ ان بادشاہوں میں سے چند بیحد مشہور ہوئے۔ مگر سب سے زیادہ شہرت طوطن خامون کو ملی۔ جسے بالعموم ایک بیمار بچہ سمجھا جاتا رہا اورخیال کیا جاتا تھا کہ یہ کسی بااثر فرعون کی آل اولاد میں تھا اسی وجہ سے اسے اس نقص کے باوجود فرعون کی گدی پر بٹھایا گیا۔ تاریخ میں اس کے بارے میں بہت کم معلومات موجو دہیں اورجو معلومات ہیں وہ بھی رواں عشرے میں سامنے آئی ہیں۔ جن کے مطابق یہ فرعون ایک جنگجو تھا اسے لڑائیوں سے بیحد دلچسپی تھی اور میدان جنگ میں داد شجاعت دینا بھی اسے پسند تھالیکن اب مورخین اور سائنسدانوں نے اس فرعون کے زرہ کا جو تجزیہ کیا ہے اس پر ایسے نشانات ملے ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ 3ہزار سال قبل زرہ پوش فوجیوں میں وہ بھی شامل تھا کیونکہ جہاں سے طوطن خامون کی ممی دریافت ہوئی تھی اس کے قریب ہی چمڑے کا بنا ہوا ایک جنگی لباس بھی ملا ہے جس پر تیر اور تلوار یں لگنے کے نشانات کے علاوہ نیزوں کے نشان بھی ہیں۔ ضرورت ہے کہ اس بارے میں ماہرین علم مصریات مزید تحقیق و چھان بین کریں۔

شیئر: