Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امن عامہ کےخلاف سازشوں میں ملوث مقامی خاتون اور اسکے 2 بیٹے گرفتار

ریاض.... قانون نافد کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے مملکت کے امن عامہ کے خلاف سازش کرنے کے الزام میںایک سعودی عورت اور اسکے 2بیٹو ں کو گرفتار کرلیا ۔ ملزمان کے روابط بیرون ملک سازشی عناصر سے ہیں جنہیں ثبوت کے ساتھ گرفتار کیا گیا ۔ سبق نیوز کے مطابق حساس اداروں کو اطلاع ملی کہ ایک عورت اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر قومی امن و سلامتی کے خلا ف بیرونی عناصر کے ساتھ مل کر خفیہ منصوبے پر کام کر رہی ہے ۔ حساس اداروں نے ملزمان کی رنگے ہاتھوں گرفتار ی کےلئے اس انداز میں نگرانی کی کہ انہیں کسی طرح شک نہ ہو ۔ خفیہ اہلکاروں نے تینوں ملزمان کو جدہ میں رنگے ہاتھوں اس وقت گرفتار کیا جب انہو ںنے مملکت کے امن عامہ کے خلاف منصوبے پر عمل کرنے کےلئے سازشی عناصر سے خطیر رقم وصول کی۔ سبق نیوز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ دوران تحقیقات ملزمان کے بارے میں مزید انکشاف ہونے پر دمام میں انکی رہائش پر چھاپہ مارا گیا جہاں سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہو ا جسے یہ لوگ اپنے مذموم مقاصد کےلئے استعمال کرنا چاہتے تھے۔ ملزمان کے خلاف چالان تیار کرنے کےلئے انکا ریمانڈ حاصل کر لیا گیا جن سے مزید تحقیقات جاری ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق ملزمہ کے 2 مزید بیٹے بھی حساس اداروں کو مطلوب ہیں جوبیرون ملک شورش زدہ علاقے میں شدت پسند تنظیم سے منسلک ہیں ۔ ملزمہ اور اسکے بیٹوں سے تحقیقات جاری ہیں ۔

شیئر: