Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملالہ کی آج پاکستان آمد متوقع

 
  اسلام آباد...نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی2012 کے بعد پہلی مرتبہ مختصر دورے پر پاکستان آمد متوقع ہے۔ اپنے والد کے ہمراہ نجی ائیر لائن کی پرواز سے رات ڈیڑھ بجے اسلام آباد پہنچیں گی۔ فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔وزیراعظم شاہد خاقان سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گی ۔ذرائع کے مطابق میٹ دی ملالہ پروگرام کا انعقاد وزیر اعظم آفس میں کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ملالہ پاکستان میں 4دن قیام کریں۔واضح رہے کہ ملالہ 2014ءمیں صرف 17 سال کی عمر میں امن کا نوبل انعام حاصل کرچکی ہیں۔
مزید پڑھیں:پرینکا کی ملالہ پر ناول لکھنے کی خواہش

شیئر: