Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سی بی ایس ای کا پرچہ لیک ہونے پر مودی کا اظہار ناراضی

نئی دہلی۔۔۔۔وزیر اعظم نریندر مودی نے سی بی ایس ای کے دسویں اور بارہویں کلاس کے امتحانات کے پرچے آؤٹ ہونے پر ناراضی کا اظہار کیا ۔اس سلسلے میں انسانی وسائل کے فروغ کے مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر کوسخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔ جاوڈیکر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے خود ٹیلیفون کرکے کہا کہ آئندہ ایسا واقعہ پیش نہ آئے۔ اس قسم کے واقعات سے نمٹنے کیلئے سخت اقدامات کئے جائیں اور مجرموں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ہائی اسکول اور انٹر میڈیٹ کے امتحان شروع ہونے سے کچھ دیر قبل ہی سوالنامے واٹس ایپ پر گردش کررہے تھے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں انٹر میڈیٹ کے اکاؤنٹنسی اور بزنس اسٹڈیز کے پرچے آؤٹ ہونے کی خبر آئی تھی جس کی سی بی ایس ای نے تردید کی تھی ۔ دہلی کے وزیر تعلیم منیش سیسودیا نے پیپر لیک ہونے کی خبر ٹویٹر پر دی تھی جس کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی تھی۔
مزید پڑھیں:- - - -سر! پاس کردینا ،میری ماں نہیں ہے،پاپامارڈالیں گے…!

شیئر: