Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلیا اور انگلینڈ اپنے اپنے آخری ٹیسٹ جیتنے کی کوشش کرینگے

جوہانسبرگ: آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیموں کی سیریز جاری ہیں،ایشز کی حریف ان دونوں ٹیموں کی کارکردگی حالیہ دنوں پستی میں جا رہی ہے۔ انگلینڈ کی کھیل میں خراب کارکردگی جبکہ آسٹریلیا کی کھیل کے اصولوں میں خراب کارکردگی اس کا باعث ہے۔ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا آخری ٹیسٹ آج شروع ہوگا جبکہ نیوزی لینڈ پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو بڑی شکست دینے کے بعد دوسرا اور آخری ٹیسٹ آج سے کرائسٹ چرچ میں کھیلے گی ۔آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی 4میچوں کی سیریز ابتدائی میچ سے کشیدگی اور تنازعات کا شکار رہی، تیسرے ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ اسکینڈل نے مہمان ٹیم کو بڑے بحران سے دوچار رکھا۔اب آسٹریلوی ٹیم اپنے اصل کپتان ، نائب کپتان اور اوپنر کے بغیر میدان میں اترے گی اور ان پر پابندی کے بعد وکٹ کیپر ٹم پین ٹیم کی قیادت کریں گے۔میزبان جنوبی افریقہ کو سیریز میں1-2کی برتری حاصل ہے ۔ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان کرائسٹ چرچ میں دوسرا اور آخری ٹیسٹ بھی آج شروع ہو رہا ہے۔ مہمان انگلش ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میں بدترین شکست کے بعدٹیم سے معین علی اور کرس ووکس کو ڈراپ کردیاہے ۔ انگلش ٹیم ناکامیوں کے جال سے نکلنا چاہتی ہے ،نومبر سے اس میں جکڑی ہوئی ہے۔انگلینڈ کےخلاف نیوزی لینڈ کے میچ جیتنے اور جنوبی افریقہ میں آسٹریلیا کی ایک اور شکست کی صورت میں ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا کو پیچھے چھوڑ کر نیوزی لینڈ رینکنگ میں تیسرے نمبر پر آجائے گی۔

شیئر: