Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیف جسٹس نے وزیراعظم کو فریادی نہیں کہا،ترجمان

اسلام آباد... ترجمان سپریم کورٹ نے چیف جسٹس ثاقب نثار سے منسوب بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے لئے فریادی کا لفظ استعمال نہیں کیا ۔فریادی کا لفظ غلط طور پرچیف جسٹس سے منسوب کیا گیا۔ترجمان کے مطابق چیف جسٹس سے منسوب لفظ مکمل طور پر غلط اور گمراہ کن ہے۔چیف جسٹس وزیراعظم کا حکومت کے سر براہ کے طور پر احترام کرتے ہیں۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں مری تعمیرات ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دئیے تھے کہ کہا کہ ہم نے میٹنگ میں کھویا کچھ نہیں بلکہ پایا ہی پایاہے۔ آنے والے فریاد سنانے آئے تھے ہم نے کچھ نہیں دیا۔آپ اس ادارے اوراپنے بڑے بھائی پر اعتماد کریں،کبھی آپ کو مایوس نہیں کروں گا۔
مزید پڑھیں:وزیر اعظم فریادی تھے ،چیف جسٹس ثاقب نثار

شیئر: