Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیف جسٹس سے ملاقات میں ذاتی بات نہیں کی،شاہد خاقان

سرگودھا ... وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک و قوم کی خدمت کرتے ہوئے آخری لمحے تک اپنی مدت پوری کرے گی۔چیف جسٹس سے ملاقات کی تکلیف صرف ہمارے مخالفین کو ہے۔کوئی ذاتی بات نہیں کی۔میرے گواہ چیف جسٹس ہیں۔ ملک کی بات کی۔ اس ملک کی بہتری کیلئے فریادی بن کر گیا تھا۔عوامی اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج صرف سرگودھا میں نہیں، پنجاب میں نہیں بلکہ پورے پاکستان میں آپ جہاں جائیں گے ترقیاتی کام نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے ہی ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 2013ءمیں اقتدار سنبھالا تو بے پناہ چیلنجز اور مسائل درپیش تھے۔ پرویز مشرف نے کوئی کام کیا اور نہ آصف زرداری نے کوئی کام کیا تھا۔ ملک میںگیس تھی اور نہ بجلی تھی۔ سڑکیں بنیں، نہ بجلی گھر، نہ ڈیم بنے۔ جب ہماری حکومت آئی تو پاکستان 10 لاکھ ٹن کھاد باہر سے منگوایا کرتا تھا۔ سی این جی بند، کارخانے بند تھے۔بجلی گھر بند تھے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ نواز شریف کا قصور صرف یہی ہے کہ وہ ملک کی بات کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیب عدالت سے انصاف کی کوئی توقع نہیں۔ برملا کہتا ہوں کہ جو الزامات لگائے گئےن میں کوئی حقیقت نہیں، نہ کوئی ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمارے مخالفین کو بڑی تکلیف ہے۔ آپ نے اخباروں میں دیکھا ہو گا وہ کہتے ہیں کہ وزیراعظم نے سینیٹ کے چیئرمین کے بارے میں بیان کیوں دیا ۔آج پھر کہتا ہوں کہ پاکستان کے عوام پیسے کے ذریعے نشستیں خریدنے والوں کو قبول نہیں کریں گے۔ جو لوگ پیسے دے کر سینیٹر یا سینیٹ کے چیئرمین بنے وہ پاکستان کی نمائندگی نہیں کر سکتے۔ ان لوگو ں کے گھر بھیجنے کی ضرورت ہے۔ ووٹ کی خرید و فروخت کو دفن کرنا ہے۔آج ہم نے اس برائی کا مقابلہ نہ کیا تو یہ مزید پھیلے گی۔ انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ تکلیف عمران خان کو ہے لیکن وہ اپنی تکلیف بھول گیا جب وہ ہر روز پریس کانفرنس کرتا تھا کہ میرے 14 ایم پی اے آصف علی زرداری نے خرید لئے ۔جب چیئرمینی کا ووٹ دینے کا وقت آیا تواس نے آصف علی زرداری کے نمائندے کو ووٹ دیا۔ یہ سیاست ہم نے ختم کرنی ہے۔
مزید پڑھیں:چیف جسٹں نے وزیر اعظم کو فریادی نہیں کیا،ترجمان

شیئر: