Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاست مخالف سرگرمی میں ملوث 13ترکی شہری گرفتار

ریاض: سعودی سیکیورٹی فورس نے مملکت میں مقیم 13ترکی تارکین کو گرفتار کیا ہے جو ریاست مخالف سرگرمیوں میں مصروف تھے۔ پبلک پراسیکیوٹر کی طرف سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق گزشتہ اتوار کو سیکیورٹی فورس نے 12ترکی شہریوں کو گرفتار کیا تھا جبکہ 13واں مطلوب شخص منگل کو گرفتار ہوا۔ گرفتار شدگان مملکت کے امن واستحکام کے خلاف سازش کر رہے تھے۔ ان کے ساتھ تفتیش کی جارہی ہے۔
 

شیئر: