Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

3274 لاپتہ افراد گھروں کو پہنچ گئے

اسلام آباد....لا پتہ افراد سے متعلق قائم کمیشن کی کوششوں سے مارچ 2018 تک مجموعی طور پر 3274 افراد اپنے گھروں میں واپس پہنچے ۔ لا پتہ افراد سے متعلق قائم کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت جا ئزہ اجلاس ہوا ۔ کمیشن کے قیام سے لے کر 31 مارچ 2018ءتک مبینہ لا پتہ افراد کے کیسز پرپیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ 28 فروری 2018ءتک لا پتہ افراد سے متعلق 4804 کیسز موصول ہوئے ۔ مارچ 2018ءکے دوران 125 کیسزموصول ہوئے جنہیں ملا کر مجموعی کیسزکی تعداد 4929 تھی۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ 31 مارچ 2018ءتک باقی لا پتہ افرادکے کیسز کی تعداد 1710ہے۔

شیئر: