Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فضائی مسافر نے طیارہ تباہ کرنے کی دھمکی دینے والے کے منہ پرگھونسہ جڑ دیا

 ماسکو....  روس سے ترکی جانے والے ایک طیارے میں پرواز کے دوران ایک عجیب و غریب واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر نے اپنے پاس بیٹھے ہوئے دوسرے مسافرکے منہ پر زور دار گھونسہ جڑ دیا۔ کہا جاتا ہے کہ  جس شخص کو گھونسہ مارا گیا اس نے کچھ دیر قبل یہ کہا تھا کہ وہ طیارے کو تباہ کرنے والا ہے جب دو سے تین بار اس شخص نے اس قسم کی گفتگو کی تو قریب بیٹھے اس شخص کو غصہ آگیا اور اس نے آئو دیکھا نہ تائو بکواس کرنے والے شخص کے منہ پر مکا جڑ دیا۔ مار کھانے والا شخص نشے میں دھت نظر آرہا تھا اور اسکے منہ سے گالیاں بھی نکلیں وہ خاتون مسافروں اور بچوں کو بھی برا بھلا کہہ رہا تھا اور یہ بات دوسرے مسافروںکو بھی ناگوار گزر رہی تھی۔ کہا جاتا ہے کہ طیارہ مغربی روس کے شہر سیورڈ لواسک سے جنوبی ترکی کے شہر انطالیہ جارہا تھا۔ طیارے کے عملے کا کہناہے کہ دونوں مسافر وں کے درمیان ہونے والے جھگڑے کو انہوں نے پہلے تو عام بات چیت سمجھا مگر جب یہ واقعہ ہوگیا تو ان کی توجہ اس جانب مبذول ہوئی۔ ایک خاتون مسافر ویلنٹینا کا کہناہے کہ یہ واقعہ ترکی میں طیارے کی لینڈنگ سے 20منٹ قبل پیش آیا۔ واضح ہو کہ یہ وہ وقت ہوتا ہے جب مسافروں کو ہدایت کردی جاتی ہے کہ طیارہ لینڈ کرنے والا ہے اسلئے وہ اپنی نشست پر بیٹھے رہیں مگر صورتحال ایسی تھی کہ سب لوگ گھبرا گئے اور اپنی نشستوں سے اس پاگل شخص سے دور بھاگ گئے لیکن ایک شخص نے ہمت کی اور اسے زور دار گھونسہ جڑ دیا۔واقعہ کے بعد طیارے کے عملے نے حملہ کرنے والے مسافر کو یہ کہا کہ وہ خاموشی سے نشست پر بیٹھ جائے جبکہ نشہ میں مار کھانے والے مسافر پر کڑی نگاہ رکھی اور طیارے کے لینڈ کرنے کے بعد اس شخص کو ترک پولیس کے حوالے کردیا۔

مزید:-- - -  - - ہم ہر کھانے کے ساتھ پلاسٹک کے 114ٹکڑے نگل لیتے ہیں

شیئر: