Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلوچستان حالت جنگ میں ہے،عبدالقدوس بزنجو

کوئٹہ ...وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ہونیوالی دہشت گردی کے واقعات میں تحریک طالبان بلوچستان کا اہم سر غنہ کو گرفتار کر لیا گیا۔گرفتار دہشت گرد فضل الحق کا تعلق کوئٹہ کے علاقے شیخ ماندہ سے ہے ۔ خودکش دھماکوں سمیت دہشت گردی کی 11 وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ ایف سی ، سی ٹی ڈی حساس اداروں اور پولیس کی جانب سے بہت بڑی کامیابی ہے ۔ دہشتگردی میں ہمارے مقامی لوگوں کو بھی استعمال کیاجارہاہے۔ بلوچستان حالت جنگ میں ہے۔ افغانستان بارڈر قریب ہونے کے باعث دہشت گرد کوئٹہ کو آسان ہدف سمجھ کر یہاں بے گناہ اور نہتے لو گوں کو نشانہ بنا تے ہیں۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات کو کنٹرول کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ میڈیا بغیر تحقیقات ایسی خبر نہ چلائے جس سے حالات مزید سنگین ہوں۔ دریں اثناءصوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں داعش سمیت دیگر کالعدم تنظیموں کا کوئی وجود نہیں۔ پکڑا گیا تحریک طالبان کا اہم کمانڈر دہشت گردصوبے کے مختلف علاقوں میں پھیلے ہوئے نیٹ ورک کاسرغنہ تھا۔دہشتگردنے افغان سرحدی شہراسپن بولدک میں دہشتگردی کی تربیت لی تھی۔ گرفتاردہشتگرد وارداتوں کیلئے اپنی بیوی سمیت خواتین کی بھی مدد لیتا تھا۔افغان اور ہندوستانی خفیہ ادارے ملکربلوچستان میں دہشتگردی کرارہے ہیں۔اسپن بولدک کے ٹریننگ کیمپ میں دہشتگردوں کو تربیت دےکرپاکستان بھیجاجاتا ہے۔ افغان حکومت اور افغان خفیہ ایجنسی دہشتگردوں کی سرپرستی کررہی ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ کا فاتح ہے،احسن اقبال

شیئر: