Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گوناگوں کاموں والے خفیہ نظام سے لیس کیمرہ تیار

کیمبرج .... گوگل ہوم اور امیزون ایکو نامی اداروں نے جو اپنے اپنے مرکزی اداروں کی ذیلی شاخیں ہیں ایک ایسا خفیہ نظام جاسوسی تیار کیا ہے جس میں کیمرے او رسنسرز لگے ہیں اور اسے آپ گھر میں رکھیں توصحت ، مزاج اور گھر کی ضروریات سب کا پتہ چل جاتا ہے اور انسان خود کو سنبھالنے کی کوشش کرتا ہے۔ گوگل کا کہناہے کہ وہ مطلوبہ مقصد کے حصول کیلئے صوتی اور بصری علامات کو استعمال کرکے صارف کے مزاج اور دماغی حالت کو بہتر طور پر سمجھنے کے امکانات روشن کرنا چاہتی ہے ۔ اس نظام کے تحت گھر میں موجود لیکن تلاش کے باوجود نہ ملنے والی اشیاءکا بھی پتہ لگایا جاسکتا ہے۔ امیزون والوں نے بھی اسی قسم کے منصوبے پر کام کرتے ہوئے وائس اسنیفر نامی گیجٹ تیار کرلیا ہے۔ جن میں اسپیکر لگے ہوئے ہیںتاکہ صارفین اس کے اشارے اچھی طرح سمجھ سکیں۔ دونوں کمپنیوں کی یہ نئی پیشرفت اس وقت سامنے آئی ہے ۔ فیس بک اورکیمبرج انالیٹیکا نامی سسٹم کے تقریباً5کروڑ صارفین نے اپنے زیر استعمال نظام سے مختلف شکایات کا ذکر کیا ہے۔

شیئر: