Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کلورین گیس کے اخراج سے بھگدڑ، متعدد بیہوش

میرٹھ ۔۔۔۔ شتابدی نگر 3انڈسٹریل ایریا میں واقع کلورین گیس پلانٹ میں ری فلنگ کے دوران گیس کا اخراج ہونے سے ملازمین کی حالت خراب ہوگئی۔ گیس کے فضامیں پھیلنے سے اندرا پورم کالونی اور شتابدی نگر میں بھگدڑ مچ گئی ۔لوگوں میں کھانسی ، الٹی کی شکایت پیدا ہوگئی اور بیہوش ہوکر گرنے لگے۔ پلانٹ سے متصل عمارتوں میں رہائش پذیر متعدد عورتیں ، مرد،بچے بیہوش ہوگئے جنہیں فوراً اسپتال پہنچایا گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور فیکٹری سے گیس کے اخراج پر قابو پایا۔ پولیس نے پلانٹ کا معائنہ کرکے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی شروع کردی۔واضح ہو کہ 6ماہ قبل بھی کلورین گیس کا اخراج اسی پلانٹ سے ہونے کی اطلاع دیتے ہوئےمقامی لوگوں نے سی او اکھلیش بھدوریاسے مطالبہ کیا کہ اس پلانٹ کو علاقے سے ہٹایا جائے ۔ پولیس نے گیس متاثرین کو پلانٹ کے مالک کیخلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔
مزید پڑھیں:- -- - -موٹر سائیکلوں پر نکلی بارات، دلہن بھی پہنچی موٹر سائیکل پرسسرال

شیئر: