Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تنقید کرنیوالے گریبان میں جھانکیں، صادق سنجرانی

اسلام آباد... چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ تنقید کرنے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانک لیتے تو زیادہ بہتر تھا۔ جمہوری طریقے سے منتخب ہوا ہوں ہارنے والوں کو ابھی تک ہماری فتح ہضم نہیں ہو رہی۔ اسلام آباد میں سابق وفاقی وزیر و تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند سے ملاقات کے دوران چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ چھوٹے صوبے سے چیئرمین سینیٹ کا منتخب ہونا ملک و جمہوریت کےلئے نیک شگون ہے لیکن ہمیشہ جمہوری اصولوں کو پامال کرنے والے ہم پر تنقید کر کے اپنے زخم چاٹ رہے ہیں ۔ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بلوچستان کو حقیقی نمائندگی ملی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے تمام مسائل کو پرامن طریقے سے حل کیا جائے۔ بلوچستان کی پسماندگی کے ذمہ دار وہ لوگ ہے جنہوں نے ہمیشہ اقتدار میں رہ کر عوام کی خدمت نہیں کی اب وقت آگیا کہ صوبے کے تمام سیاسی جماعتیں بلوچستان کے مفادات کےلئے مل کر کام کرےں۔
مزید پڑھیں:نواز شریف سیاست چھوڑ دیں،بلاول کا مشورہ

شیئر: