Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الاخدود میں کھدائی کے دوران قدیم سکے اور مہریں دریافت

نجران.... سعودی ماہرین آثار قدیمہ نے معروف تاریخی مقام الاخدود میں کھدائی کے دوران ایک ہزار سے زیادہ سکوں ، معدنیاتی مہروں اور منقش پتھروں پر مشتمل گولک دریافت کئے ہیں ۔ پتھروں پر پہلی صدی عیسوی سے تعلق رکھنے والے رسم الخط المسند الجنوبی کے نقوش کندہ ہیں۔ اس تاریخی انکشاف سے ا ن دعوﺅں کی تصدیق ہورہی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ نجران ریجن میں واقع الاخدود کا علاقہ اپنے دور کا انتہائی اہم علاقہ تھا یہاں سیاسی ، سماجی اور تمدنی ترقی نقطہ عروج پر پہنچی ہوئی تھی۔ نجران کا علاقہ 100 سے زیادہ تاریخی مقامات سے مالا مال ہے۔ 
 

شیئر: