Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرکاری اسپتالوں میں بایو میٹرک حاضری

جالندھر۔۔۔۔سرکاری اسپتالوں کے ڈاکٹروں اور اسٹاف کی لاپروائی اب نہیں چلے گی۔ پنجاب حکومت نے تمام سرکاری اسپتالوں میں بایو میٹرک حاضری کو یقینی بنانے کے اقدامات شروع کردیئے۔ وزیر صحت برہم مہندرا نے کہا کہ پنجاب کے 22اسپتالوں میں بایو میٹرک  حاضری اور سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب ہوگی۔ دواؤں کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے اسٹاک اور مینٹی ننس کے کام آن لائن ہونگے ۔ ٹی بی کے مریضوں کو غذائیت سے بھرپور پنجیری فراہم کی جائیگی تاکہ مریض میں قوت مدافعت پیدا ہوسکے۔پبلک سروس کمیشن کی جانب سے 306ڈاکٹروں اور 41ماہرین کو جلد سرکاری اسپتالوں میں تعینات کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:- - -  -نیرومودی کی گرفتاری کیلئے ہانگ کانگ سے مطالبہ

 

شیئر: