Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روس نے خلا میں امریکی سیارے تباہ کرنےوالے میزائل کا تجربہ کرلیا

نیویارک ..... شامی تنازع پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس رات گئے تک جاری رہا تھا۔ ادھر روس نے کہا ہے کہ اس نے خلا میں امریکی سیارے تباہ کرنے کیلئے اپنے میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ صدر ٹرمپ کا کہناہے کہ شام کی طرف سے شہریوں پر کیمیائی اسلحہ تباہ کرنے پر اسکے خلاف کارروائیا ئی زیادہ دنوں کی بات نہیں۔ تفصیلات کے مطابق روس کی جانب سے سخت جوابی حملے کی دھمکی پر امریکہ پیچھے ہٹ گیا ہے۔سلامتی مشیروں سے ملاقات میں ٹرمپ نے شام پر حملے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا۔برطانیہ اور فرانس امریکہ کی آمادگی کا انتظار کر رہے ہیں۔روس نے ممکنہ حملہ روکنے کی کوششیں تیز کردیں ہیںاور عالمی ادارے کی تحقیقاتی ٹیم شام روانہ ہو چکی ہے۔جمعہ کو ترجمان وائٹ ہاﺅس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ٹرمپ انٹیلی جنس معلومات کا جائزہ لے رہے ہیں۔اتحادیوں سے بھی رابطے میں ہیں۔ٹرمپ اور برطانوی وزیراعظم کی ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی ہے،جس میں شام کو کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے روکنے پر اتفاق کیا گیا۔برطانیہ نے ہر صورت میں امریکہ کا ساتھ دینے کا عزم کیا ہے۔ برطانوی کابینہ نے شام سے متعلق فیصلے کا اختیار وزیراعظم تھریسامے کو دےدیا۔صرف 22فیصد برطانوی شہری جنگ کے حامی ہیں۔ فرانسیسی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے شواہد موجود ہیں۔
 

شیئر: