Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں 1831تفتیشی دورے، 51دکانوں کے خلاف کارروائی

 ریاض.... وزارت محنت و سماجی فروغ کی تفتیشی ٹیموں نے گزشتہ دنوں 1831تفتیشی دورے کرکے 197خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں۔ تفتیشی دورے کے دوران 51 دکانداروں کے خلاف کارروائی کی گئی جبکہ 48تارکین گرفتار کئے گئے جو اقامہ و لیبرقوانین کی خلاف ورزی کررہے تھے۔ وزارت کی تفتیشی ٹیموں نے الخرج، الافلاج، وادی الدواسر، السلیل، حوطہ بنی تمیم اور سدیر کے علاوہ دیگر کمشنریوں کا بھی تفتیشی دورہ کیا۔ وزارت کی تفتیشی ٹیم کے ساتھ میونسپلٹی کے اہلکار بھی شامل تھے۔ ریاض ریجن میں وزرات کے دفتر کے سربراہ احمد المطوع نے بتایا کہ وزارت کی تفتیشی ٹیمیں تمام دکانوں ، تجارتی اداروں اور شاپنگ مالز میں تفتیشی دورے جاری رکھیں گی۔دکانوں کے مالکان کو چاہئے کہ سعودائزیشن کے حوالے سے وزارت کے فیصلوں پرعمل کریں۔ زنانہ ملبوسات واشیا ءفروخت کرنے والی دکانوں میں سعودی خواتین کو بھرتی کریں ۔ اسی طرح شہریوں سے بھی تعاون کی اپیل کی جاتی ہے۔ کسی بھی قسم کی خلاف ورزی پر جدید وسائل اطلاعات کے ذریعے شکایت کی جاسکتی ہے۔

شیئر: