Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پٹنہ میں امارت شرعیہ کی ’’دین بچاؤ، دیش بچاؤ ‘‘کانفرنس،لاکھوں مسلمانوں کی شرکت

پٹنہ۔۔۔۔ بہارکے دارالحکومت پٹنہ کے گاندھی میدان میں امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ کے زیر اہتمام ’’دین بچاؤ، دیش بچاؤ‘‘کانفرنس منعقد کی گئی۔اتوارکو پٹنہ کے گاندھی میدان میں ہونیوالی کانفرنس میں لاکھوں مسلمانوں نے شرکت کی۔
حالیہ برسوں میں یہ پہلا موقع ہے جب اتنی بڑی تعداد میں مسلمان دین اور وطن کے نام پر سڑکوں پراتر آئے۔واضح ہو کہ امارت شرعیہ بہار،جھارکھنڈ و اوڈیشہ 1921میں قائم ہوئی تھی جس کا مقصد مسلمانوں کے عائلی ، دینی اور معاشرتی مسائل حل کرنا ہے۔بورڈ کے چیف سیکریٹری اور امیر شریعت مولانا ولی رحمانی نے کہا کہ 4سال انتظار کیا ۔یہ سوچ کر کہ بی جے پی حکومت آئین کے تحت ملک کی باگ ڈور چلائے گی لیکن مسلمانوں کے عائلی قوانین سے چھیڑچھاڑاورظلم و زیادتی کا عمل جاری ہے ۔
یہ بات واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اس وقت ملک پرمختلف قسم کے خطرات منڈلانے کے ساتھ دین اسلام کو بھی الحاد کا خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ’’ دین بچاؤ دیش بچاؤ‘‘کانفرنس کا مقصدکسی سیاسی مفادات کاحصول نہیں  بلکہ مسلمانوں میں ایمانی بصیرت ،بلند حوصلہ ،ایمانی غیرت ،اسلامی حمیت ،پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت اور وطن سے  محبت کے حوالے سے بیداری اور ان میں شعور و آگہی پیدا کرنا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -اتائی ڈاکٹروں کیخلاف سپریم کورٹ کا فیصلہ

شیئر: