Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بجلی صارفین نئے بل سے قبل اپنے اکاﺅنٹ اپ ڈیٹ کرالیں

ریاض.... سعودی بجلی کمپنی نے تمام صارفین سے کہا ہے کہ وہ نئے بل سے قبل اپنے اکاﺅنٹ اپ ڈیٹ کرالیں۔ یہ ہدایت نہ صرف یہ کہ مالکان کیلئے ہے بلکہ کرایہ داروں کو بھی اس کا پابند بنایا گیا ہے۔ بجلی کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ بجلی کی سہولت سے فائدہ اٹھانے والے تمام صارفین کے ساتھ براہ راست رابطے میں رہنا چاہتی ہے۔ جو صارفین پہلی فرصت میں آن لائن بجلی سروس اکاﺅنٹ بنالیں گے وہ مزید آن لائن خدمات سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔ انہیں بجلی کے انقطاع ، شکایات ، استفسارات اور دیگر خدمات کی سہولت حاصل ہوجائے گی۔ صارفین se.com.sa کے لنک جاکر کارروائی کرسکیں گے۔ کمپنی واضح کیاکہ اپنے بل اپ ڈیٹ کرانے میں چند منٹ ہی صرف ہونگے۔ 

شیئر: