Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈاکٹروں کے آنے کا وقت ہے نہ جانے کا؟

رائے بریلی۔۔۔۔ سرکاری آیورویدک اسپتال پر ڈاکٹراور عملے کے آنے جانے کا وقت مقرر نہیں ۔ دوپہر 12بجے کے بعد ڈاکٹر اور ملازمین گھر چلے جاتے ہیں ۔ گزشتہ روز جب ڈیڑھ بجے بیداری ٹیم اسپتال کے احاطے میں پہنچی تو وہاں وارڈ بوائے راجندر یادو اور چوکیدار سگری رام بیٹھے ہوئے ملے۔ حکومت کی جانب سے علاقے کے لوگوں کو آیورویدک طبی سہولتیں فراہم کرنے کے مقصد سے شہر کے مشینری روڈ پر واقع عمارت کی دوسری منزل پر 15بیڈ روم کا اسپتال قائم کیا گیا۔ اسپتال ایسی جگہ کھولا گیا جس کے بارے میں لوگوں کو علم نہیں ، بیڈ گندا پڑا ہوا ہے۔ چھت سے بجلی کے تار لٹک رہے ہیں ۔ دیواریں بوسیدہ ہوچکی ہیں، پلاسٹر ٹوٹ پھوٹ کر گررہا ہے۔وارڈ بوائے  نے بتایا کہ مرکزپر ڈاکٹر اشوک کمار ورما ، راج ناتھ رام فارماسسٹ، نرس منجو گپتا اور شاملی اور صفائی کارکن ترپال راوت تعینات ہیں۔ راجندر نے بتایا کہ فارماسسٹ راج ناتھ رام 15دن کیلئے وڈیسر اسپتال میں تعینات جبکہ نرس شاملی اور صفائی کارکن چھتر پال چھٹی پر ہیں ۔ ڈاکٹر صاحب اور دوسری نرس آئی تھی لیکن وہ دوپہر کو چلے گئے۔یہ اسپتال نام کا چل رہا ہے جہاں سے علاقے کے لوگوں کو کوئی فائدہ نہیں پہنچ رہا ۔
مزید پڑھیں:- - - -لالو سے’’ لالٹین‘‘چھین سکتا ہے الیکشن کمیشن

شیئر: