Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مزاحیہ اداکار راج پال کو 6ماہ قید کی سزا اور فوراً ضمانت

نئی دہلی۔۔۔۔۔بالی وڈ کے مزاحیہ ادکار راجپال یادو کو دہلی کی کڑ کڑ ڈوما عدالت نے بوگس چیک معاملے میں 6ماہ قید کی سزا سنانےکے چند لمحے بعد ضمانت منظور کرلی ۔ ضمانت کے بعد یادو نے 1.60کروڑ روپے بطور جرمانہ ادا کرنے کا وعدہ کیا۔فیصلے کے بعد راج پال یادو نے کہا کہ وہ عدالت کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں ۔
انہوں نے ہائی کورٹ جانے کی بھی بات کہی۔واضح ہو کہ راج پال یادو، اہلیہ رادھا راج پال یادو اور انکی کمپنی کیخلاف بوگس چیک جاری کرنے کے 7کیس درج کرائے گئے تھے جس کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے دھوکہ دہی کے الزام میں راجپال کو 6ماہ قید کی سزا سنائی ۔
اطلاع کے مطابق 15اپریل کو ہونیوالی سماعت میں کڑ کڑ ڈوما عدالت کے جسٹس امیت اروڑا نے فلم بنانے کے نام پر 5کروڑ روپے کی دھوکہ د ہی کے کیس میں گزشتہ روزیادو کوقصور وار قرار دیا تھا۔آج اسی کیس کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے انہیں راحت نہ دیتے ہوئے 6ماہ جیل کی سزا سنائی تاہم چند لمحے بعد انہیں ضمانت دیدی گئی۔
مزید پڑھیں:- - - -تحریک مواخذہ کی تجویز مسترد،چیف جسٹس کی اہمیت برقرار رکھنا چاہتے ہیں، نائیڈو

شیئر: