Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کی سلامتی و خود مختاری کی حمایت کرتے ہیں،چین

  بیجنگ...وزیر خارجہ خواجہ  آصف نے کہاہے کہ پاکستان نے اپنی سر زمین سے دہشت گردی کے انسدادا کےلئے انتھک کوششیں کی ہیں جسے سراہا جانا چاہیے۔ چینی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی خود مختاری اور قومی یکجہتی اور اپنی قومی سلامتی کے تحفظ اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ پیر کو وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے چینی ہم منصب سے ملاقات کی ۔ بعد ازاں صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان اور چین قریبی دوست ہیں۔ ان کی دوستی ہر آزمائش پر پورا اتری ہے۔ پاکستان نے علاقائی امن اور تعاون کے فروغ کےلئے چین کی کوششوںکا ساتھ دیا ہے۔ وزیر خارجہ نے چینی ہم منصب کو کشمیر میں صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر چینی وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان اور چین کے مابین دوستی اور تعلقات آزمائش کی ہر گھڑی میں پورا اترے ہیں۔ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال خواہ کیسے ہی ہوں پاکستان اور چین کے مابین تعلقات اور باہمی اعتماد کو کوئی ٹھیس نہیں پہنچ سکتی۔جیوپولیٹیکل صورتحال جو بھی ہو پاکستان اور چین کے مابین تعاون پر پیشرفت جاری رہے گی۔ پاکستان اور چین کے تعلقات نہ صرف دونوں ممالک کے لئے بلکہ علاقائی امن و استحکام کے لئے ہیں ۔
مزید پڑھیں:وزیر خارجہ خواجہ آصف کا دورہ چین

شیئر: