Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملک کو صرف خدا چلا رہا ہے،مشرف

راولپنڈی...سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ملک میں غریب کے لئے کوئی جگہ نہیں۔ ملک کو صرف خدا چلا رہا ہے۔غریب عوام پر ظلم ہو رہا ہے۔ مجھے ڈر ہے کہ کہیں وہ قانون اپنے ہاتھ میں نہ لے لیں ۔ڈسٹرکٹ بار کونسل راولپنڈی کے وکلا سے بذریعہ وڈیو خطاب کے دوران مشرف نے کہا کہ 2007 میں پاکستان ہر لحاظ سے عروج کی جانب جا رہا ہے تھا۔ تعلیم، معیشت اور صحت سمیت تمام شعبوں میں آگے بڑھ رہا تھا۔دنیا بھر میں ہمارا ایک رتبہ تھا ۔ڈالر کنٹرول میں تھا۔آج10 سال بعد بتائیں ہم کدھر کھڑے ہیں۔ حکمرانوں نے ملک کوکھوکھلا کر کے رکھ دیا ۔ ملک کا موازنہ اگر2007 سے کیا جائے تو آج پاکستان رو رہا ہے کہ آو مجھے بچاو۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حالت دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے ۔ ملک کے لئے جان کی بازی لگانے کے لئے تیار ہوں۔مجھے اپنے اوپر مکمل یقین ہے کہ ملک کے لئے بہترین کرسکتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میری اوپر سیاسی مقدمات قائم کئے جارہے ہیں۔کہتے ہیں کہ میرے بیرون ملک اثاثے ہیں۔ ڈالر اکاونٹ ہیں۔میری منی ٹریل کی بات کرتے ہیں جو کہ زیرو ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں مجھے جانے میں کوئی تکلیف نہیں۔ ملک واپس آونگا اور مقدمات کا سامنا کرونگا۔
مزید پڑھیں:قیدمیں ڈالا جا سکتا ہے ،نواز شریف

شیئر: