Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مینار پاکستان پر تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں مکمل

لاہور...تحریک انصاف مینار پاکستان پر اتوار کو تاریخی جلسہ کرے گی۔ تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ملکی تاریخ کا منفرد اور سب سے بڑا سٹیج تیار کیا جا ر ہا ہے۔ اسٹیج کے عقب میں تاریخ کی سب سے بڑی اسکرین آویزاں ہے۔ عمران خان کی22 سالہ جدوجہد پر دستاویزی فلم دکھائی جائے گی۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ایک دن پہلے لاہور پہنچ گئے۔عمران خان اپنی سیاسی زندگی کا سب سے اہم خطاب کریں گے۔ نئے پاکستان کے حوالے سے اپنا نظریہ بیان اورمفصل سیاسی لائحہ عمل دیںگے۔جلسے کے لاکھوں شرکاء مینار پاکستان کے سائے میں ایک ساتھ قومی ترانہ پڑھیں گے۔ ارض پاک سے وفاداری کا حلف خصوصی طور پر پروگرام کا حصہ ہے۔ نامور گلوکار مادر وطن کی عقیدت میں ملی نغمے بھی پیش کر کے شرکا کا لہو گرمائیں گے۔ جلسے کے کی تیاریوں کے حوالے سے پنڈال کو 3 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ایک حصہ خواتین، دوسرا حصہ فیملیز اور تیسر ا حصہ مردوں کے لئے مختص ہے۔ جلسہ گاہ میں 50 ہزار کرسیاں لگائی جا رہی ہیں۔دریں اثناءتحریک انصاف کے مرکزی رہنما شفقت محمود نے کہاہے کہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا عوامی جلسہ ہونے جارہا ہے۔مختلف جگہوں پر ن لیگی کے کارکن بینرز اور پوسٹرز پھاڑ رہے ہیں۔ن لیگ کی حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ اپنی حرکتوں سے باز آجائیں جو کچھ کررہے ہیں اس کی ذمہ داری شہباز شریف انتظامیہ پر آئے گی ۔ 
مزید پڑھیں:ملک کو صرف خدا چلا رہا ہے،مشرف

شیئر: