Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بریگزٹ کے بعد تارکین وطن کے مستقبل پر سوالیہ نشان

لندن۔۔۔ ونڈ رش ا سکینڈل میں کئی تارکین وطن کو غلط طریقے سے ملک بدر کیے جانے کے بعد برطانوی حکومت کو شدید تنقید کا سامنا رہا۔برطانیہ میں یہ بحث بھی زور پکڑ رہی ہے کہ بریگزٹ کے بعد برطانوی امیگریشن پالیسی کے خدوخال کیسے ہوں گے۔یورپی یونین سے برطانوی اخراج کا عمل29 مارچ 2019 تک مکمل ہو جائےگا۔ بریگزٹ کے حامیوں کی خواہش ہے کہ برطانوی حکومت مہاجرین کےخلاف مزید سخت پالیسی اپنائے۔ دوسری جانب کاروباری حلقوں کو خطرہ ہے کہ ہنرمند تارکین وطن کو ملازمتیں فراہم کرنے میں مشکلات کے باعث ان کے کاروبار متاثر ہوں گے۔مہاجرین سے متعلق برطانوی وزیر کیرولین نوکس کا کہنا ہے کہ بریگزٹ کے بعد کے دور کے لیے نئی امیگریشن پالیسی کا اعلان رواں برس موسم خزاں میں کر دیا جائیگا۔
 

شیئر: