Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایئر ہوسٹس نے بچے کی جان کیسے بچائی؟

ممبئی۔۔۔۔ایئرلائنز کے فضائی میزبانوں کو پرواز کے دوران طیارے میں ہنگامی حالات کے اعلان کے بعد مسافروں کی جان بچانے اور انہیں بحفاظت نکالنے کی تربیت دی جاتی ہے ۔ جیٹ ایئر ویز کی ایک ایئر ہوسٹس نے ایئر پورٹ پر ایک بچے کی جان بچائی۔گزشتہ روز ایک خاتون اپنے شیر خوار کے ہمراہ ممبئی ایئر پور ٹ سے احمدآباد روانہ ہورہی تھی ۔جب وہ حفاظتی کاؤنٹر کے قریب جانے لگی تو اسی دوران بچہ خاتون کی گود سے پھسل گیا۔ اتفاق سے جیٹ ایئر کی ایئر ہوسٹس میتانشی وید موقع پر موجود تھیں۔ انہوں نے چھلانگ لگا کر بچے کو گود میں لے لیا تاہم میتانشی کی ناک پر چوٹ آئی۔گلافا شیخ نے ایئرہوٹس کے ہاتھوں میںبچے کو محفوط دیکھ کر خوشی کا اظہار کیااور میتانشی کا شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں:- - - -یو پی ایس سی کے ٹاپر نے لاکھوں کی ملازمت چھوڑ کر تاریخ رقم کی

شیئر: