Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باحہ: قلوہ شاہراہ پر بندروں نے مزدور وں پر پر ہلہ بول دیا

 الباحہ.... باحہ میں قلوہ شاہراہ پر بندروں نے کام کرنےو الے مزدوروں پر ہلہ بول دیا۔ ایک بندر وہاں سے گزرنے والی گاڑی کے نیچے آکر مر گیاتھا۔ بندر یہ منظر دیکھ کر طیش میں آگئے تھے۔ انہوں نے موقع پر محنت مزدور ی کرنے والوں کو گھیر لیا۔ مزدور یہ صورتحال دیکھ کر بھاگ کھڑے ہوئے۔ مقامی شہری حسن الزہرانی نے اس پورے واقعہ کی وڈیو کلپ تیار کرکے سوشل میڈیا پر ڈال دی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ہر سال ان دنوں میں بندر گھروں اور رہائشی محلوں کے چکر کاٹنے لگتے ہیں ۔ کھانے کی تلاش میں اسکولوں کے قریب بھی پہنچ جاتے ہیں ۔ اس سے بچوں کی سلامتی خطرے میں پڑ جاتی ہے۔ 
 

شیئر: