Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دکانیں جلد بند کرنے پر سعودائزیشن کامیاب ہوگی

ریاض ...سوشل میڈیا پر یہ بحث شروع ہوگئی ہے کہ اگر دکانیں جلد بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا تو اسکا کیا فائدہ اور کیا نقصان ہوگا۔ رات 9بجے دکانیں بند کرنے کی ضرورت پر زور دیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہیش ٹیگ کرتے ہوئے ایک مقامی شہری نے تحریر کیا کہ رات 9بجے دکانوں کی بندش کا فیصلہ متعدد اسباب کے پیش نظر مفید ثابت ہوگا۔ پوری دنیا میں یہی نظام رائج ہے۔ اسکی بدولت خارجی سرمایہ مملکت پہنچے گا۔ مصروف اوقات میں اژدحام کا تناسب کم ہوگا۔ایک اور صاحب نے تحریر کیا کہ اسکی بدولت دکانوں اور ریٹیل کے شعبے کی سعودائزیشن میں مدد ملے گی۔ ایسا ہونے پر سعودی شہری غیر ملکیوں کا مقابلہ حقیقی معنوں میں کرسکیں گے۔ بجلی کا خرچ بھی کم ہوگا۔ ٹریفک کا رش کنٹرول ہوگا۔
 
 

شیئر: