Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوجوان پان کی دکان کھول کر ابتک 5لاکھ روپے کمالیتے،بپلب کمار

اگرتلہ۔۔۔۔تری پورہ کے وزیر اعلیٰ بپلب کمار دیب مسلسل متنازعہ بیانات کے باعث موضوع بحث بنے رہتے ہیں۔اب انہوں نے کہا کہ صوبے کے نوجوان سرکاری نوکری پانے کیلئے برسوں سیاسی پارٹیوں کے پیچھے بھاگتے رہے اور زندگی کی قیمتی لمحات برباد کردیئے۔ اگر اس دوران پان کی دکان ہی کھول لیتے تو ان کے بینک بیلنس میں 5لاکھ روپے جمع ہوچکے ہوتے۔وزیر اعلیٰ نے یہ باتیں اگرتلہ میں عالمی یوم مویشی پروری کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہیں۔انہوں نے کہا کہ عام لوگوں کا خیال ہے کہ گریجویٹ کھیتی نہیں کرسکتا، مرغی پروری نہیں کرسکتا کیونکہ ایسے کاموں سے اس کا وقار کم ہوجائیگا۔قبل ازیں بپلب کمار دیب نے کہا تھا کہ میکینکل انجینیئرنگ کی ڈگری حاصل کرنیوالوں کو سول سروسز کا انتخاب نہیں کرنا چاہئے بلکہ اپنے علم سے معاشرے کی خدمت کرنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ سول سروسز افسران کو ہر قسم کی معلومات ہونی چاہئے ۔ان افسران کو ملک و قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنا چاہئے۔
مزید پڑھیں:- - - -خالی پلاٹ سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد

شیئر: