Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب ٹرینوں میں بھی چلے گا ڈیبٹ کارڈ، کریڈٹ کارڈ

لکھنؤ۔۔۔۔محکمہ ریلوےمسافروں کا خیال رکھتے ہوئے کھانے پینے کی اشیاء کی خریداری کیلئے ٹرینوں میں کیش لیس کی سہولتیں فراہم کریگی۔ ریلوے حکام نے بتایا کہ ٹرینوں میں سفر کے دوران بعض مسافر نقدی کی دشواری کے باعث کھانے پینے کی اشیاء نہیں خرید پاتے۔ انکی سہولت کیلئے ٹرینوں کو اب کیش لیس نظام سے آراستہ کیا جارہا ہے۔ مسافر ڈیبٹ کارڈ ، کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ضرورت کی اشیاء  آسانی سے خرید سکتے ہیں۔ان کارڈز کی مدد سے لین دین اور ضروری اشیاء کی خریداری کی شروعات بعض راجدھانی ٹرینوں میں کردی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -کانسٹیبل امیدواروں کے سینے پردرج کیاگیاایس سی /ایس ٹی

شیئر: