Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انتخابات کے لئے تیاریاں مکمل ہیں،الیکشن کمیشن

کراچی ...سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ہوگئیں۔کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریٹرننگ افسران کا تقرر 7 مئی تک مکمل ہوجائےگا۔ سندھ میں 191 ریٹرننگ افسران کا تقرر ہوگا ۔ 14 مئی تک پولنگ اسٹیشنز کی فہرست ریٹرننگ افسران کو فراہم کردینگے۔ انتخابی عملے کو 100 فیصد تربیت دیں گے۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ سندھ میں مجوزہ پولنگ اسٹیشنز کی حالت زار بہتر نہیں۔ سیکڑوںپولنگ اسٹیشنز بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کو معطل کرنے کی تجویز زیرغور نہیں ۔البتہ بلدیاتی اداروں کےترقیاتی فنڈزاستعمال کرنے پر پابندی ضرور ہے۔ سرکاری اداروں میں سیاسی بھرتیاں ہوئی ہیں۔ اسی لئے بھرتیوں پر پابندی لگائی لگائی ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ کسی سازش پر یقین نہیں رکھتا۔ ہماری تیاریاں مکمل ہیں۔ انتخابات کے لئے یکساں ماحول فراہم کرنے الیکشن کمیشن کی ذ مہ داری ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں نئے سیاسی اتحاد کے اشارے

شیئر: