Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمہوریت سے ہی ترقی ہوگی،شاہد خاقان

اسلام آباد...وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ ملک میں ترقی جمہوریت کی بدولت ہوتی ہے۔ کسی ملک نے جمہوریت کے بغیرترقی نہیں کی پارلیمنٹ سپریم ہوگی تو ملک ترقی کرے گا۔نیواسلام آباد ایئرپورٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیو اسلام آباد ایئر پورٹ سے نہ صرف وفاقی دارالحکومت بلکہ خیبر پختونخوا اور پنجاب کے بڑے حصوں کیلئے بھی فضائی سفر میں سہولت دستیاب ہوگی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے منصوبہ کو چیلنج سمجھ کر مکمل کیا ۔ آج ایک بین الاقوامی معیار کا ایئر پورٹ حقیقت کا روپ دھار چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی اے اے اور فضائی سفر آج کے دور کی ضرورت ہے۔ کسی بھی ملک کی ایوی ایشن نہ صرف اپنے ملک کی ثقافت کی عکاس ہوتی ہے بلکہ یہ اقتصادی ترقی کا گیٹ وے بھی ہے۔ جس سے ملک میں معاشی ترقی کی عکاسی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ بے شمار چیلنجز میں حکومت کرنا آسان نہیں ہوتا۔ حکومتی اقدامات پر تنقید کرنا آسان ہوتا ہے۔ عملی طور پر کام کرکے دکھایا ہے۔ جو منصوبے شروع کئے وہ پورے بھی کئے۔ ملک میں ہزاروں کلومیٹر طویل شاہراہیں بن رہی ہیں۔ 10ہزارمیگاواٹ سے زائد بجلی سسٹم میں شامل کی۔ گیس کی طلب ورسد کا فرق مٹایا۔ انہوں نے کہا کہ لاہورایئرپورٹ کی توسیع اسی ماہ شروع کی جائے گی۔
مزید پڑھیں:ویلکم ٹو ہومِ،نیو اسلام آباد ائیر پورٹ کا افتتاح

شیئر: