Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں چہل قدمی کا رواج بڑھ گیا

ریاض.... محکمہ شماریات نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب میں چہل قدمی کا رواج روز بروز مقبول ہونے لگا۔ 11.24فیصد سعودی خواتین و مرد پابندی کرنے لگے۔ ایک ہفتے میں 150منٹ سے زیادہ چہل قدمی کر رہے ہیں۔ اسپورٹس اتھارٹی کے تعاون سے پہلی بار چہل قدمی کے موضوع پر خصوصی جائزہ تیا رکرایا گیا جس سے پتہ چلا کہ 15برس اور اس سے زیادہ عمر کے لوگ اس میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ سعودی مردوں کا تناسب 8.83فیص ، سعودی خواتین کا تناسب 2.41فیصد سامنے آیا جبکہ غیر ملکی مردوں کا تناسب 3.65فیصد پایا گیا۔ جائزے سے پتہ چلا ہے کہ عام طو رپر ہفتے میں 150منٹ اور اس سے زیادہ وقت تک چہل قدمی کی جا رہی ہے۔ چہل قدمی نہ کرنے والوں کا تناسب 85.11فیصد ہے۔ پبلک مقامات پر چہل قدمی کرنے والوں کا تناسب 59.04فیصد ہے جبکہ اسپورٹس سنٹرز میں 15.11فیصد چہل قدمی کیلئے پہنچ رہے ہیں۔ 14.75فیصد گھروں ، 8.28فیصد کلبز ، 1.63فیصد اسکولوں و جامعات اور 1.19 فیصد دیگر مقامات پر چہل قدمی کر رہے ہیں۔ زیادہ تر لوگوں کاکہنا ہے کہ انہیں چہل قدمی کیلئے وقت نہیں ملتا۔ بعض نے یہ عذر بیان کیا کہ انہیں چہل قدمی کی سہولت مہیا نہیں۔ 
 

شیئر: