Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بعض فضائی مسافر عجیب و غریب حرکات کرتے ہیں

لندن .... زندگی آداب و اطوار اور طور طریقوں کی خوبصورتی سے آراستہ ہوتی ہے۔ یعنی رہنے سہنے کے ساتھ چلنے پھرنے کے بھی کچھ آداب ہوتے ہیں ۔ آج کے دور میں جبکہ پرانے زمانے کے مقابلے میں لوگوں میں تعلیمی شعور زیادہ ہے اور ان سے بہتر رویئے کی بجا طو رپر توقع کی جاتی ہے مگر فضائی مسافرو ں کے رویئے اور اطوار پر نظر رکھنے والے ادارے ایکسپیڈیا نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ  بہت سے فضائی مسافر دوران پرواز اخلاق اور آداب کا خیال نہیں رکھتے۔ انکا رویہ بدتمیزی کے زمرے میں آتا ہے۔ یعنی انہیں  بدترین بھی کہا جاسکتا ہے۔ ایکسپیڈیا نے یہ ساری باتیں  ایئر پلین ایٹی کیٹ رپورٹ مجریہ2018 ء میں کہی ہیں جس کے مطابق طیارے پر سوار ہونے کے بعدبہت سے بچے اور بزرگ عجیب و غریب حرکتیں کرتے نظر آتے ہیں۔ والدین اپنے بچوں پر نظر نہیں رکھتے ۔ وہ خود او رانکے بچے دونوں ہی اپنی نشستیں آگے پیچھے کھولتے اور بند کرتے نظرآتے ہیں اور انہیں آپس میں بھی بات کرناہو تو اتنی زور سے بات کرتے ہیں کہ دور تک دوسرے مسافر پریشان ہوتے ہیں۔د وسروں پر اپنا دباؤ ڈالنا ، سیٹ کو پیچھے کرکے دوسروں کو پریشان کرنا اور فضائی عملے سے بار بار نت نئی فرمائشیں کرنا انکا رویہ بن گیا ہے اس لئے انہیں ناپسندیدہ کی کیٹگری میں ڈالا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -توانائی کے عالمی بحران کا حل: بگ بین سے3گنا بڑا ونڈ ٹربائن

شیئر: