Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دمہ سے مرنے والوں کی تعداد 5سال میں 25فیصد بڑھ گئی

لندن.... برطانیہ میں ہیوی ٹریفک اور اچھی خاصی صنعتکاری کی وجہ سے گردو غبار اور دھویں کا ایک سلسلہ بڑھنے لگا ہے۔ یہ کبھی کم و بیش صورت میں جاری رہتا ہے جسکی وجہ سے اکثر لوگوں کو سانس لینے میں تکلیف ہوتی ہے اور پھر یہ تکلیف بڑھتے بڑھتے دمے کی شکل اختیار کر لیتی ہے۔ برطانوی محکمہ صحت نے اس حوالے سے جو تازہ ترین رپورٹ جاری کی ہے اس میں یہ انکشاف کیا گیاہے کہ گزشتہ 5برسوں میں ملک میں دمہ کے مریضوں کی تعداد 25فیصد بڑھ گئی ہے جو کہ یورپی ممالک میں دمے کے مرض میں مبتلا ہونے والوں کی مجموعی تعداد سے 50فیصد زیادہ ہے اور محکمہ صحت کو اسی پر تشویش ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ دمہ کے مریضوں کی ہلاکت کی تعداد کا اتنا بڑھنا حیرت انگیز نہیں بلکہ معنی خیز بھی ہے۔ اور اسکے لئے جہاں طبی عملہ ذمہ دار ہے وہیں مریض بھی ذمہ دار قرار دیئے جاسکتے ہیں جو اپنی حالت بہتر بنانے کا زیادہ خیال نہیں رکھتے۔

شیئر: