Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فوجداری عدالت نے داعش میں شمولیت پر 10سعودیوں کو قید بامشقت کی سزا سنا دی

     ریاض- - - - فوجداری کی خصوصی عدالت نے دہشت گرد تنظیم داعش میں شمولیت کا الزام ثابت ہوجانے پر 10 سعودیوں کو قید بامشقت کی سزا سنا دی۔ ان میں سے ایک نے  سعودی قائدین کو کافر قرار دیا تھا ، داعش اور اس کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کی تائید و حمایت کی تھی۔ شا م جا کر شورش زدہ علاقے میں عسکری تربیت حاصل کی تھی۔ جنگ میں شریک ہواتھا۔ عدالت نے مذکورہ الزامات ثابت ہوجانے پر اسے 13برس قید کی سزا سنائی۔ سزا کی مدت حراست میں لینے کی تاریخ سے شمار کی جائیگی۔ دوسرے سعودی پر بھی کفر کا فتویٰ جاری کرنے ، داعش کی سرگرمیوں کی تائید و حمایت کرنے اور شام جانیوالوں کی سرگرمیوں کو راز رکھنے کے الزامات ثابت ہو جانے پر 11برس قید کی سزا کا حکم دیا گیا۔ حراست کی تاریخ سے قید کی مدت شمار ہوگی۔رہائی کے بعد 11برس تک مملکت سے سفر نہیں کر سکتا۔ تیسرے کو مذکورہ الزامات پر 13برس ، چوتھے کو داعش سے انتساب پر 4برس، پانچویں کو ملکی نظام اور سماجی آداب کے منافی مواد موبائل میں ذخیرہ کرنے اور جیل کے اندر پابندیوں کا پاس نہ کرنے پر 4برس قید اور اتنی ہی مدت کیلئے رہائی کیلئے سفر پر پابندی کی سزا دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ چھٹے کو 6برس اور ساتویں کو گیارہ برس ، آٹھویں کو 7سال ، نویں کو 14برس اور دسویں کو 13برس سزا سنائی۔ یہ فیصلہ پرائمری عدالت کا ہے اسے اپیل کورٹ اور پھر سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -رمضان المبارک میں زائرین حرم کیلئے 10ہزار سے زیادہ خدام تعینات

شیئر: