Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیشنل چیلنج کپ: پی پی ایل سیمی فائنل میں

  کراچی:بلوچستان کے ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ پی پی ایل کی فٹبال ٹیم نے اپنے پہلے ہی ایونٹ میں حیران کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اشرف شوگر ملز کو 0-3سے شکست دیکر نیشنل چیلنج کپ کے سیمی فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔کے پی ٹی اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں پی پی ایل کی ٹیم نے میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا اور اسٹرائیکر عبداللہ نے چوتھے منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔پی پی ایل کی ٹیم کے دوسرے اسٹرائیکر نذیر احمد نے 11ویں منٹ میں ایک خوبصورت موو کے نتیجے میں ایک اور فیلڈ گول کرکے برتری0-2کردی جو پہلے ہاف کے اختتام تک جاری رہی۔ دوسرے ہاف میں اشرف شوگر ملز کی ٹیم نے بھرپور کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کے گول پر متعدد حملے کئے مگر کیپر نے اپنے شاندار کھیل سے انہیں ناکام بنا دیا۔ عبداللہ نے 70ویں منٹ میں اپنا دوسرا اور ٹیم کی طرف سے تیسرا خوبصورت گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح کو یقینی بنادیا۔ ٹورنامنٹ کا دوسرا کوارٹر فائنل پاکستان نیوی اور پاکستان واپڈا تیسرا کوارٹر فائنل پاکستان ائیر فورس اور پاکستان آرمی جبکہ چوتھا اور آخری کوارٹر فائنل پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اور ایشیا گھی ملز کی ٹیموں کے درمیان ہو گا۔

شیئر: