Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چھتیس گڑھ: مرغا ،مرغی کی انوکھی شادی

چھتیس گڑھ۔۔۔۔ان دنوں شادی کا موسم ِبہار آیا ہوا ہے ۔ ایسے میں ’’کالیا ‘‘اور’’ سندری‘‘بھلا پیچھے رہتے؟ پوری رسم و رواج اور دھوم دھام کے ساتھ شادی ہوئی ۔ یہ انوکھی شادی تبصرے کا موضوع بنی ہوئی ہے۔
یہ شادی چھتیس گڑھ کے دنتواڑا علاقے کے ہیرا نگر میں ہوئی۔ کالی اور سندری کوئی اور نہیں بلکہ کالیا ایک مرغا اور سندری ایک مرغی ہے۔ ان کی شادی کیلئے تمام انتظامات اسی طرح کئے گئے جیسے عام شادیوں میں ہوتے ہیں۔ باقاعدہ شادی کارڈ چھپواکر احباب میں تقسیم کئے گئے۔ شامیانے سجائے گئے۔بینڈ باجے اور موسیقی کا انتظام کیا گیا۔ شادی میں شریک خواتین نے جم کرڈانس کیا۔ شادی کے دوران کالیا اور سندری کو لال رنگ کی اوڑھنی سے سجایاگیا۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کالیا اور سندری کڑکناتھ نسل سے ہیں ۔ مرغوں کی اس نسل کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرنے کیلئے یہ انوکھی شادی کا اہتمام کیا گیا۔
مزید پڑھیں:- - - -دلت خاندان کو بارات کیلئے 3دن قبل تھانے سے اجازت نامہ لینا ہوگا

شیئر: